کراچی ، ڈینگی سے دو افراد جاں بحق

aiksath.com.pk

کراچی: روشنیوں کے شہر کراچی میں 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 2افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 14ہوگئی ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی وائرس کاشکار25 سالہ شہزاد لانڈھی کا رہائشی ہے اور وہ گزشتہ روز سے جناح اسپتال میں زیر علاج تھا، جبکہ ڈینگی سے انتقال کرجانے والا دوسرا مریض 31 سالہ محمد عامر صفورہ چوک پر واقع نجی اسپتال میں زیرعلاج تھا ۔

واضح رہے کہ کراچی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3600سے تجاوز کرچکی ہے، جبکہ اسلام آباد میں مزید 59مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 217نئے مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 72کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد4ہزار 220تک پہنچ گئی ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے خطیبوں سے مساجد میں عوام کو ڈینگی سے بچاو سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے.