بھارت کشمیر سے متعلق ترک صدر طیب اردوان کے بیان پر تلملا گیا

aiksath.com.pk

نئی دہلی:ترک صدررجب طیب اردوان کیمقبوضہ کشمیر سے متعلق  بیان سے بھارت تلملا گیا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ترک صدر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو ایک بار پھر بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے ترک صدر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا علاقہ بھارت کا اٹوٹ اور ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ہم ترک قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کے اندرونی معاملات میں دخل نہ دے اور اس معاملے سمیت پاکستان کی طرف سے بھارت اور خطے میں دہشتگردی کے ابھرتے ہوئے بڑے خطرے کے حقائق کو مکمل طور پر سمجھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترک صدر طیب اردوان نے پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی مقف کی حمایت کی اور کہا کہ کشمیر ترکی کے لیے ایسا ہی ہے جیسا پاکستان کے لیے ہے۔

ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)میں سیاسی دبا کے باوجود پاکستان کی بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔