فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر کو ترقی کے فاسٹ ٹریک پر چڑھا دیا ہے

aiksath.com.pk

اسلام آباد:مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے راہنما سردار ناہید عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر کو ترقی کے فاسٹ ٹریک پر چڑھا دیا ہے راجہ فاروق حیدر خان کی سربراہی میں قاہم حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ تحفظ ختم نبوت بل ایکٹ 74 میں ترمیم . ہے ۔

آزاد کشمیر کا ترقیاتی بجٹ کو دگنا کر اور اس سے بھی بڑا اقدام آزاد کشمیر کو بااختیار بنا کر کشمیر کونسل سے مالیاتی اختیارات حاصل کرنا اسکے ساتھ ساتھ  این ٹی ایس کا نفاذ کرکے  پبلک سروس کمیشن میں آپنے آپنے شعبہ میں بہتر ین دیانت دار افراد کا تقرر کیا وہیں پر پورے آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ۔

انہوں نے اب دارلحکومت مظفرآبا د کے لیے میگا پراجیکٹس کی منظوری دے کر یہ بات ثابت کر دی کہ تعمیر و ترقی صرف اور صرف مسلم لیگ ن ہی کی مرحون منت ہے  شاہ سلطان برج، سی ایم ایچ چوک فلائی اوور انڈر پاس، سہیلی سرکار چوک، علامہ قبال چوک، دومیل چوک کے ساتھ ساتھ اندرون شہر رنگ روڈ کے ڈیزائن کی  منظوری کے ساتھ ساتھ ان منصوبوں کی تکمیل کے لئے رقم بھی مختص کر دی ہے منصوبوں پر ڈیڑھ ارب روپے لاگت آئے گی۔

وزیر اعظم آزادکشمیر نے جون کے مہینہ میں پراسس مکمل کر کے منصوبہ جات پر کام شروع کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔وزیر اعظم نے مظفرآباد کے ان میگا پراجیکٹس کے پی سی ون کی منظوری دے ان تمام  منصوبہ جات پر جون میں کام کا آغاز کرنے کے لیے تمام محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں