مقبوضہ کشمیر میں 64 ویں روز بھی کرفیو

aiksath.com.pk

سری نگر(ویب ڈیسک) بھارتی آئین کا آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 64ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

تازہ رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 64ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں 64 ویں دن بھی کرفیو نافذ ہے، تمام دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ بند ہیں۔مقبوضہ وادی میں جبری پابندیاں دسویں ہفتے میں داخل ہوگئیں، کاروبار، دکانیں، انٹرنیٹ مکمل بند ہے، وادی میں انسانی المیہ جنم لینے لگا، شوپیاں، پلواما اور کلگام میں سیب درختوں پر ہی گلنے سڑنے لگے۔

سکول کھلے ہونے کے باوجود کشمیری اپنے بچوں کو سکول نہیں بھیج سکتے، بھارتی فوج نے 14 اور 16 سال کے دو لڑکوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔ وادی میں تمام سیاسی اور حریت رہنما مسلسل 64 روز سے گھروں اور جیلوں میں نظر بند ہیں۔ ۔