سپیکرکی محسن داوڑ، علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے معذرت

aiksath.com.pk

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیرستان سے منتخب ارکان محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جانے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق میگا کرپشن اسکینڈل میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر کے معاملے کے لیے پیپلزپارٹی کے رہنماں پرویز اشرف اور خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر سے رابطہ کیا۔

پیپلزپارٹی کے وفد نے آصف زرداری کے ساتھ محسن داوڑاورعلی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے اصرار کیا کہ پروڈکشن آرڈر فوری جاری کیے جائیں، پیپلز پارٹی وفد سے اسپیکر نے پروڈکشن آرڈر پیر کے اجلاس کے لئے جاری کرنے کی بات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے تاہم محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر سے معذرت کرلی ہے۔