قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کےلئے مقرر

aiksath.com.pk

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نےجعلی بنک اکاونٹس کیس میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پرمشتمل ڈویژن بینچ کل پیرکودرخواست پرسماعت کرےگا۔

یادرہےکہ سابق وزیر اعلی سندھ نےمذکورہ درخواست میں نیب کے چئیرمین نیب،ڈائریکٹر،ڈپٹی ڈائریکٹراورایڈیشنل ڈائریکٹراصغرخان کو فریق بناتےہوئےموقف اختیارکیاہے کہ باغ ابن قاسم میں فلاحی پلاٹ کی الاٹمنٹ کے حوالے سے مجھ پرالزام لگایا گیا،

نیب نے نہ انکوائری نہ تفتیشی کی اسٹیج پر مجھے طلب کیا،نیب کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے استدعاہےکہ عبوری ضمانت منظور کی جائے اورکیس کےفائنل ہونےتک نیب کو گرفتاری سےروکاجائے۔