نیویارک :شاہ محمود قریشی  کا سارک کونسل وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

aiksath.com.pk

نیویارک(نیوزڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے نیو یارک میں سارک کونسل وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا،بھارتی وزیر خارجہ وزیر سبرا منیم جے شنکرکی تقریر کے دوران اٹھ کراجلاس سے باہر چلے گئے۔

سارک وزرائے خارجہ کا سالانہ اجلاس نیو یارک کے مقامی ہوٹل میں  منعقد ہوا جس میں پاکستان اور بھارت سمیت سارک ممالک کے وزارئے خارجہ نے شرکت کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیرخارجہ سبرا منیم جے شنکر کی تقریر کا بائیکاٹ کیااوراس دوران اجلاس میں موجود نہ رہنے کا فیصلہ کیا اور اٹھ کر چلے گئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے موقف اپنایا کہ میرے لیے کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ بیٹھنا بالکل ممکن نہیں ہے، بھارت کو کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق محفوظ  بنانا ہوں گے ، مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور محاصر ے کا خاتمے تک بھارت سے مذاکرات نہیں ہو سکتے اس وقت  تک پاکستان کسی قسم کے مذاکرات میں شامل نہیں ہو گا