حکومت نے 21 نئے لا افسران تعینات کردیئے

aiksath.com.pk

اسلام آباد (عابدعلی آرائیں) وفاقی حکومت نے 21وکلاکابطورنئے لاافسران تقرر کردیا سب سے زیاد ہ 17لا افسران کاتقرر خیبر پختونخوامیں کیا گیا ہے،

صدر مملکت کی منظوری کے بعدقانون وانصاف ڈویژن کی جانب سے لاء افسران کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ،

نوٹیفیکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں17، پنجاب میں تین اور بلوچستان میں صرف ایک لاء افسر کی تعیناتی کی گئی ہے ۔ پشاور میں تعینات کئے گئے لا افسران میںسے9کی تعیناتی پشاورمیں کی گئی ہے ۔

پشاورمیں قاضی بابر ارشاد کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل، محمد حبیب قریشی کو ڈپٹی اٹارنی جنرل،احمد سلیم خان کوڈپٹی اٹارنی جنرل، محمد توفیق ڈپٹی اٹارنی جنرل جبکہ سیف الرحمن خٹک، محمد صادق، الطاف حسین خان، عابد حسین انقلابی اور جواد علی کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرلزتعینات کیا گیاہے ۔

ثنااللہ خان کو ڈیرہ اسماعیل خان میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل مقررکیا گیا ہے ۔ ایبٹ آباد میں محمد پرویز خان تنولی کو ڈپٹی اٹارنی جنرل جبکہ توقیرالرحمن کوبلال خان کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ بنوں میں نجیب اللہ کو ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسد علی کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، مینگورہ میں نوروزخان کو ڈپٹی اٹارنی جنرل اور نسیم گل کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تعینات کیا گیاہے۔

پنجاب میں تعینات کئے گئے تین لاء افسران میں سے لاہور میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے عہدے پر محمود احمد جوئیہ، راولپنڈی میں اصغر علی کو ڈپٹی اٹارنی جنرل، بہاولپور میں نعمان یوسف کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل مقررکیا گیا ہے۔ کوئٹہ بلوچستان میں غلام مصطفی کو ڈپٹی اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میںاٹارنی جنرل سمیت وفاقی حکومت کے تعینات کردہ 140لاء افسران کام کررہے تھے ۔