سال 2020 کیلیے حج درخواستوں کی وصولی کاآغاز

aiksath.com.pk

کراچی:سال 2020 کیلیے حج درخواستوں کی وصولی کاآغاز ہوگیا ، 13 بینکوں میں فارم چھ مارچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ ہفتہ اور اتوار کو بھی حج فارم وصول کیے جا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حج 2020 میں شرکت کے خواہش مند افراد سے درخواستوں اور واجبات کی وصولی کا آغاز ہوگیا ہے۔درخواست فارموں کے ساتھ واجبات جمع کرانے میں سہولت دینے کے لیے اسٹیٹ بینک نے 13 منظورشدہ بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک بھر میں اپنی تمام نامزد برانچیں ہفتہ اور اتوار (یعنی 29 فروری اور یکم مارچ کو صبح 10 بجے سے لے کر دوپہر 2 بجکر 30 منٹ تک کھلی رکھیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حج پالیسی 2020 کے مطابق وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے 13 بینکوں کو اجازت دی ہے کہ وہ ملک بھر میں 25 فروری سے 06 مارچ تک حج 2020 میں شرکت کے خواہش مند افراد سے واجبات کے ہمراہ درخواستیں وصول کریں۔

یاد رہے وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج درخواستوں کے اجراو و صولی کی نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ تمام مجاز بینکوں کو اطلاع کردی گئی، کابینہ سے ایک اہم نکتی کی عدم منظوری کے باعث پہلی تاریخ میں التواکیاگیا تھا، ہفتہ اور اتوار کوبھی حج فارم وصول کییجائیں گے۔وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حج درخواست فارم کو آسان بنایا گیا ہے، حج درخواست فارم سے حلف نامہ ختم نہیں کیا گیا، فارمز پر حلف نامہ موجود ہے جہاں درخواست گزار دستخط کرے گا۔