سکھر : مشتعل افراد قرنطینہ سینٹر کے وارڈ سے باہر نکل آئے

aiksath.com.pk

سکھر :کورونا وائرس میں مبتلا سو سے زائد افراد مشتعل ہوکر قرنطینہ سینٹر سے باہر نکل آئے، انہوں نے یہ قدم باہر موجود کچھ لوگوں کے اکسانے پر اٹھایا۔

تفصیلات کے مطابق سکھر کے قرنطینہ سینٹر سے 100سے زائد زائرین وارڈز سے باہر نکل گئے، قرنطینہ وارڈز سے نکلنیوالوں میں کورونا کے مریض بھی شامل تھے، قرنطینہ میں موجود کچھ عناصر کے مسلسل اکسانے پر زائرین مشتعل ہوگئے تھے۔کورونا مریض اور قرنطینہ میں موجود دیگرافراد ایک ساتھ احاطے میں جمع ہوگئے، وارڈز سے باہر آنے والے تمام زائرین نے قرنطینہ سینٹر کے احاطے میں جمع ہوکراحتجاج کرنا شروع کردیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قرنطینہ میں موجود زائرین کو واٹس ایپ پر وائس میسج بھیجے گئے اور جس میں زائرین کو وارڈزسے نکلنے پراکسایا گیا تھا۔اطلاع ملتے ہیں، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے لیبرکالونی کو گھیرے میں لے لیا، زائرین کو قرنطینہ سینٹر کیاحاطے سے باہرنکلنے نہیں دیا جارہا۔بعد ازاں صوبائی وزیر اویس قادرشاہ مظاہرین سے ملاقات کرنے قرنطینہ پہنچ گئے.

انہوں نے مظاہرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت آپ سب کی زندگیاں بچانے کے لئے اقدامات کررہی ہے زائرین کو مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دینا ہوگا، مظاہرین کے نمائندے افواہیں پھیلانے والوں کو منع کریں۔