کورونا وائرس،پی آئی اے نےتمام پروازیں منسوخ کردیں

aiksath.com.pk

اسلام آباد :کورونا وائرس کو روکنے کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں،28مارچ تک پروازیں منسوخ رہیں گی ،بیرون ملک نہ کوئی پرواز جائے گی نہ پاکستان آئے گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدام اٹھایا ہے۔ ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق پی آئی اے نے اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں پابندی کا اطلاق ہفتہ 21 مارچ شب 8 بجے سے لے کے 28 مارچ تک ہوگا ۔

ترجمان عبداللہ خان مزید کہا کہ پروازوں کے منسوخی حکومت پاکستان کی کرونا وائرس کے پھیلاو کے سدباب کے تناظر میں کیا گیا مسافروں کو پیش آنے والی دشواریوں کیلئے معذرت خواہ ہیں مگر پرہیز علاج سے بہتر ہے پی آئی اے مزید معلومات اور بکنگ کے تبدیلی کیلئے پی آئی اے کال سنٹر سے رابطہ کریں۔