کورونا وائرس سے اپنا بچائو درحقیقت اجتما عی حفاظت کی بنیاد ہے،آرمی چیف

aiksath.com.pk

راولپنڈی :چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انفرادی طور پر کورونا وائرس سے اپنا بچائو درحقیقت اجتما عی حفاظت کی بنیاد ہے۔ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ حکومت اور محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کرے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاک فو ج قومی کوششوں کا حصہ ہوتے ہوئے اپنی ذمہ داری کو ادا کرے گی ،ہم کورونا وائرس سے قوم کی حفاظت کے عمل کو مقدس فریضہ کے طور پر سرانجام دیں گے ۔انفرادی نظم وضبط اورباہمی تعاون تمام اداروں کی کوششوں کو یکجا کرے گا اور اسی سے قوم کو کامیابی حاصل ہو گی ۔پہلے انفرادی طور پرایک ذمہ دار شہری بننا ہے۔ ہر انفرادی حفاظتی قدم اہمیت کا حامل ہے جبکہ آرمی چیف نے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی مدد تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے انفرادی طور پر ذمہ دار بننا ہے تاکہ اجتماعی سطح پر حکومتی اور اداروں کی کوششیں کامیاب ہو سکیں۔ پاک فوج قومی کوشش کو حصہ ہوتے ہوئے اس ذمہ داری کوادا کرے گی۔ کوئی بھی خطرہ ایک ذمہ دار اور پر عزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا جیسا کہ چین نے کر دکھایا۔

نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز سے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالہ سے سول انتظامیہ کی امداد تیز کردیں ۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہر انفرادی حفاظتی قدم اہمیت کا حامل ہے، پہلے انفرادی طور پر ایک ذمہ دار شہری بننا ہے تاکہ اجتماعی سطح پر حکومتی اور اداروں کی کوششیں کامیاب ہو سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کا فرض ہے حکومت اور محکمہ صحت کی کورونا وائرس کے حوالہ سے ہدایات پر عمل کرے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے ہی قومی کوششیں کامیاب ہوں گی ، کوئی بھی خطرہ ایک ذمہ دار اور پر عزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا، جیسا کہ چین نے اس حوالہ سے کر کے دکھایا ہے کہ انہیں جو خطرہ درپیش تھا انہوں نے ایک ذمہ دار اور ایک پر عزم قوم کے طور پر اس خطرے کو شکست دی ہے۔