کورونا وائرس،ملک بھرمیں جاں بحق افراد کی تعداد 526

aiksath.com.pk

 اسلام آباد :پاکستان میں کورونا وائرس کے   جاں بحق افراد کی تعداد 526، تصدیق شدہ مریض 22550 ہوگئے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق  پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 526تک پہنچ گئی جبکہ تصدیق شدہ مریض 22550ہو گئے ،  15 ہزار 807 مریض اب بھی  ہسپتا لوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 ہزار 217 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 420 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 156 ہو گئی ہیں۔سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 8 ہزار 189 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 148 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 499 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 194 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 1 ہزار 495 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 21 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 485 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 4 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 386 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 76 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں اس وائرس سے تاحال کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔