پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات 639 ، مصدقہ کیسز 29465 ہو گئے

aiksath.com.pk

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 639 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 29 ہزار 465 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1991 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 21 اموات رپورٹ ہوئیں۔ملک میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 23 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، سندھ میں کورونا کے اب تک  10,771 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب 11 ہزار 93، خیبرپختونخوا 4,509، بلوچستان 1,935، اسلام آباد 641، آزاد کشمیر 86 اورگلگت بلتستان میں 430 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 234 اموات ہوئیں ، سندھ میں 180، پنجاب میں 192، بلوچستان 24، اسلام آباد 05 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 155 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

ملک میں  کل 2 لاکھ 70 ہزار 25  ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے 2 ماہ سے زائد عرصہ بیت چکا ہے، ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا جس کے ایک ماہ بعد یعنی 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔ملک میں کورونا وائرس سے پہلی موت 18 مارچ کو خیبرپختونخوا میں ہوئی اور تادم تحریر اموات کی تعداد 618 ہو گئی ۔