چین بھارت کے مزید علاقوں پر قابض، سیٹلائٹ تصاویر نے ہوش اڑا دئیے

aiksath.com.pk

بیجنگ : چین بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں مزید تین گائوں پر قابض ہوگیا لیکن بھارت کو خبر تک نہ ہوئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نئی سیٹلائٹ تصویروں نے بھارت کے ہوش اڑا کررکھ دیے جس کے بعد بھارت کی طرف سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ چین نے ڈوکلام سے صرف 7 کلومیٹر دور مزید علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

سیٹلائیٹ تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چین نے بھارت اور بھوٹان کے ساتھ متنازع علاقے میں یہ گاوں بسائے ہیں اور متنازع علاقے میں 50 سے زائد تعمیرات مکمل کرلی ہیں۔

چین کی جانب سے بھارت کے گاوں آباد کرنے کے حوالے سے بھارتی بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چین سوچے سمجھے منصوبے کے تحت متنازع علاقے میں ہان اور تبت کے باشندوں کو آباد کر رہا ہے۔دوسری جانب چین کا موقف ہے کہ یہ علاقہ چین سے ہی تعلق رکھتا ہے اور تاریخی طور پر جنوبی تبت کا حصہ ہے۔