شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز بھی اشتہاری قرار

aiksath.com.pk

لاہور: احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دیدیا۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے سماعت کی ۔ عدالت کی جانب سے قرار دیا گیا کہ نصرت شہباز کو دی 30 روز کی مہلت ختم ہوچکی ہے ۔

یاد رہے کہ اس مقدمے میں پہلے ہی شہباز شریف کے بیٹے،بیٹی اور داماد سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے