سنگین غداری کیس میں پرویزمشرف کے سرکاری وکیل ڈینگی کا شکار

aiksath.com.pk

اسلام آباد: پاکستان کے سابق فوجی صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف 6سال سے زیر سماعت سنگین غداری مقدمہ کی سماعت ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار سیٹھ کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت نے وفاقی حکومت کی طرف سے دائر مقدمہ کی سماعت کی تو وقافی حکومت کی طرف سے نامزد کئے گئے مشرف کے وکیل رضا بشیر پیش نہ ہوئے اور ان کی جانب درخواست آئی کہ انہیں ڈینگی کی شکایت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعتوں کی سنچری مکمل

خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہا کہ سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر رہے ہیں۔ آئندہ روزانہ کی بنیاد پر مقدمہ سنا جائے گا۔

خیال رہے کہ یہ مقدمہ چھ برس سے زیرسماعت ہے اور خصوصی عدالت نے چھٹی بار کیس کو روزانہ سننے کا حکم جاری کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:غداری کیس، پرویز مشرف کے وکیل کی پہلی پیشی پر ہی سرزنش، ریکارڈ حوالے

یاد رہے کہ اس چھ سالہ دور میں خصوصی عدالت کے پانچ سربراہ تبدیل ہوچکے ہیں.