جے یو آئی کے دھرنے کی تیاریاں، لوٹوں کا خصوصی بندوبست

aiksath.com.pk

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام ف کی قیادت میں27اکتوبر کے آزادی مارچ کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں، اس حوالے سے جماعت کی متعلقہ کمیٹیوں کو ڈی چوک پر شرکاء آزادی مارچ کیلئے خصوصی انتظامات کی ہدایت کردی،

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ڈی چوک کے گردونواح میں وضو خانے بنیں گے ، پانی کا وسیع انتظام کیا جائے گا، بیت الخلاء کیلئے کثیر تعداد میں لوٹوںکا بندوبست بھی کیا جائے گا اسٹیج ،لائوڈ اسپیکرز، لائٹنگ کے خصوصی انتظامات کیلئے کمیٹیوں کو متحرک ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پینے کے پانی کے سلسلے میں جے یو آئی کی کمیٹی سی ڈی اے کے حکام سے بھی بات کرے گی تاکہ شرکاء آزادی مارچ کو پینے کاپانی تسلسل سے فراہم ہوتا رہے جبکہ گردونواح میں عارضی وضو خانے بنیں گے

اسی طرح عارضی باتھ رومز اور بیت الخلاء بھی بنیں گے، شرکاء آزادی مارچ سے دری جائے نمازساتھ لے کر آنے کی ہدایت کی گئی ہے، وسیع پیمانے پر اس آزادی مارچ میں شرکاء کیطرف سے اپنی سطح پر کھانے کابندوست کیے جانے کاامکان ہے

یعنی ہرگروپ کھانا پکانے کے انتظامات کرسکتا ہے جبکہ منتظمین کی جانب سے بھی اجتماعی کھانا فراہم کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ بیت الخلاء کیلئے کثیر تعداد میں لوٹوںکا بندوبست بھی کیا جائے گا