ایران و ترکی میں زلزلہ

aiksath.com.pk

انقرہ ،تہران: پڑوسی اسلامی ممالک ایران اور ترکی میں زلزلہ آیا ہے، زلزلہ آتے ہی دونوں ممالک کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلزلے کے یہ جھٹکے ترکی اور ایران کے سرحدی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

ترک حکام کی مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 5زخمی ہو گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ایران اور ترکی میں آنے والا زلزلہ 5 اعشاریہ 9 شدت کا تھا ، زلزلے کی گہرائی 5 کلو میٹر تھی ۔

ترک میڈیا کے مطابق زلزلے سے ترکی کے 43 دیہات متاثر ہوئے ہیں، تاہم زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ زلزلے سے تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔۔زلزلے کے جھٹکے ترکی کے 43 دیہاتوں سمیت ایران کے سرحدی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے باعث کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں اور لوگ ملبے تلے دب گئے، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔