کورونا وائرس 80 ممالک میں پھیل گیا،چین میں مزید 38ہلاک، اموات 3206ہوگئیں

aiksath.com.pk

بیجنگ ، میڈرڈ ،واشنگٹن،روم،تہران:کورونا وائرس 80 ممالک میں پھیل گیا، چین میں مزید38افراد ہلاک ہو گئے ، اموات 3 ہزار206ہوگئیں،اسپین میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین سے شروع اور پھر دیگر ملکوں میں پھیلنے والے جان لیوا کورونا وائرس سے دنیا کے 80 ممالک متاثر ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں وائرس 3 ہزار 206 افراد کی موت کا باعث بن چکا ہے جبکہ 92ہزار 883 افراد بیمار ہیں۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق چین میں کورونا سے مزید 38 افراد ہلاک ہوگئے ہیں،مزید 119 کیس افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی،

البتہ یہاں نئے کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی ۔ دوسری جانب امریکا میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 9ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اٹلی 79 اور ایران میں 77 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں لگ بھگ 47 ہزار 900افراد صحت یاب بھی ہو گئے ،اسپین میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا، 36سالہ خاتون کو بارسلونا کے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔