40سال بعد بھارت کے خلا ف افغانستان میں بڑے پیمانے پر احتجاج

aiksath.com.pk

اسلام آباد/کابل:مسلمانوں اورمساجد کو شہید کرنے کے خلاف 40سال بعد بھارت کے خلا ف افغانستان میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیاگیا،

مظاہرین کی بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی ،بھارتی پرچم بھی نذر آتش کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اور دہلی میں مساجد کوہندودہشت گردوں کی طرف سے شہید کرنے کے خلاف افغانستان کے شہر ہرات میں ایک بہت ہی بڑا احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔جس میں بڑی تعداد میں افغان شہریوں نے شرکت کی جبکہ مظاہرے میں بھارت کا پرچم بھی نذر آتش کیاگیا۔

مظاہرین نے بھارتی ریاستی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔افغان صحافیوں نے لکھا کہ 40سال بعد بھارت کے خلاف افغان شہری بڑی تعداد میں احتجاج کررہے ہیں جبکہ مظاہرین نے بھارت کاپرچم بھی نذرآتش کیاہے جبکہ لوگ بھارت کے خلاف شدیدنعرے بازی کررہے ہیں ۔