103ممالک کرونا وائرس کی زد میں، اموات کی تعداد 3600 ہو گئی

aiksath.com.pk

 اسلام آباد،  بیجنگ ،واشنگٹن،تہران،روم ،پیرس : دنیا کے 103 ممالک کرونا وائرس کی زد میں آ گئے۔ خطرناک وائرس سے دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 3600 ہو گئی۔

چین میں مزید 27 افراد کی موت کے ساتھ تعداد 3 ہزار 97 ہو گئی، جنوبی کوریا میں مزید 2 افراد کی موت کے ساتھ تعداد 50 ہو گئی، اٹلی میں وائرس 233 افراد کی جان لے گیا۔ ایران میں مرنے والوں کی تعداد 145 ہو گئی، اٹلی میں ایک کروڑ 6 لاکھ افراد پر مشتمل علاقے کو لاک ڈائون کر دیا گیا،

چین میں مریضوں سے بھری عمارت منہدم ہونے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔دنیا کے 103 ممالک کرونا وائرس کی زد میں آگئے۔ چین کے بعد اٹلی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں جہاں وائرس سے بچا کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ جم خانے، سوئمنگ پولز، میوزیم اور اسکیئنگ ریزارٹ بند کر دیئے گئے ۔میلان اور سیاحتی مقام وینس بھی ہنگامی اقدامات کی زد میں آ گئے ہیں،

اٹلی یورپ میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔چین کے شہر کونزو میں ہوٹل کی عمارت زمین بوس ہو گئی، اس عمارت کو کرونا کے مریضوں کے لیے قرنطینہ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، عمارت میں 70 افراد موجود تھے جنہیں نکالنے کا کام جاری ہے۔فرانس نے ملک بھر میں سکولوں کو بند کر دیا ۔ 15 امریکی شہریوں کو بھی قرنطینہ میں ڈال دیا گیا  ۔