دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 2لاکھ 76 ہزارسے متجاوز

aiksath.com.pk

 دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں2 لاکھ 76 ہزار 235 ہوگئیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 40 لاکھ 12 ہزار سے زائد ہو گئی ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،  ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد 2لاکھ 76ہزار 235ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 40لاکھ 12سے بھی زائد ہو گئی ،امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 21 ہزار سے بڑھ گئی ہے  جبکہ  78 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں،سپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 60 ہزارسے زائد ہو گئی ہے جب کورونا نے مزید 244 افراد کی جانیں لے لی ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 17 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جب کہ مزید 369 افراد اپنی جانوں کی بازیاں ہار گئے ہیں۔ اٹلی میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 30 ہزار 2 سو سے زائد ہو گئی،جرمنی میں بھی کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک سات ہزار 500 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ برازیل میں مزید 804 ہلاکتوں کے بعد تعداد 9 ہزار 992 ہوگئی۔

برطانیہ میں 626 افراد جان سے گئے، تعداد 31 ہزار 241 تک پہنچ گئی، میکسیکو میں مزید 257 افراد جان سے گئے، اموات 2 ہزار 961 ہو گئیں۔اٹلی میں مزید 243 افراد لقمہ اجل بن گئے، تعداد 30 ہزار 201 تک پہنچ گئی، فرانس میں بھی 243 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد تعداد 26 ہزار 230 ہو گئی۔ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 64 افراد ہمیشہ کی نیند سو گئے   جس کے بعد ہونے والی اموات کی تعداد تین ہزار 600 سے تجاوز کرگئی۔  کینیڈا میں مزید 161، نیدرلینڈز میں 71، بھارت میں 96 اور ایران میں 55 اموات ہوئیں ۔