دنیا بھر میں کورونا سےاموات 2 لاکھ 87 ہزار، 42لاکھ 54ہزارافراد متاثر

aiksath.com.pk

کورونا وائرس سے پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 42 لاکھ 54 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد دو لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کر گئی، 15 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد  صحت یاب ہوئے ۔

خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی وبا کورونا سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2لاکھ 87ہزار332  جبکہ   متاثرہ افراد کی تعداد 42 لاکھ 54 ہزار سے زائد ہو گئی۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 85 ہزار سے بڑھ گئی  جبکہ  81 ہزار700سے زائد اموات ریکارڈ کی   گئیں ۔ سپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 68 ہزارسے زائد ہو گئی ۔ اس طرح سپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 26 ہزار 7 سو سے بڑھ گئی ۔

اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 19 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 30 ہزار 7 سو سے زائد ہو گئی۔ برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد2 لاکھ 23 ہزار سے زائد ہو گئی۔  برطانیہ میں 32 ہزار سے زائد افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔فرانس میں ایک لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر  جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 26 ہزار 6 سو سے بڑھ گئی ۔

جرمنی میں بھی کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔7ہزار 661 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 72 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ترکی میں مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد تین ہزار 841 سے تجاوز کرگئی اور 1لاکھ 39 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ ایران میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 685 سے بڑھ گئی ۔ ایران میں اب تک1 لاکھ  9 ہزار 286 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں ۔دنیا بھر میں 15 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد  صحت یاب ہوئے۔