امریکاکا بھارت سے مقبوضہ وادی میں پابندیاں جلد نرم کرنےکا مطالبہ

aiksath.com.pk

نیو یارک(ویب ڈیسک)امریکا نے ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر سے متعلق بیان میں بھارت سے مقبوضہ وادی میں پابندیاں جلد نرم کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ کی معاون نائب سیکریٹری ایلس ویلزنے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

 ایلس ویلز نے کہا کہ امریکا  بھارت کی طرف سے کشمیر میں لگائی گئی پابندیوں میں جلد
نرمی چاہتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس ھوالے سے تیز رفتار قدم اٹھایا جائے گا۔

ایلس ویلز نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ختم کرے اور گرفتار کیے گئے تمام افراد کو رہا کرے