ترکی کوشام میں فوجی کارروائی کی اجازت  نہیں دی،امریکہ

aiksath.com.pk

واشنگٹن: (ویب ڈیسک)مریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا نے ترکی کی طرف سےشام میں فوجی کارروائی کی اجازت  نہیں دی۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نےایک  انٹرویو میں کہا کہ یہ اطلاعات بالکل غلط ہیں کہ امریکا نے ترکی کو اس آپریشن کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ترکی کو کوئی گرین سگنل نہیں دیا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے شام سے امریکی فوجی نکالنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے ترکی کے حفاظتی خدشات کو حقیقی قرار دیا۔