پاکستان ،بھارت کشمیر میں کسی بڑھاوے سے گریز کریں، اقوام متحدہ

aiksath.com.pk

یارٹز: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوٹریز نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے بڑھاوے سے گریز کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئٹریز اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان فرانس کے شہر بیارٹز میں ہونے والے جی سیون ممالک کے اجلاس کے دوران سائیڈلائن پر ملاقات ہوئی۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے زور دیا کہ پاکستان اور بھارت کشمیر میں کسی بھی بڑھاوے سے گریز کریں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ مودی اور گوئٹریز کی ملاقات میں کشمیر کے مسئلے پر بات چیت ہوئی۔ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اپنے پیغام کو ایک بار پھر دہرایا کہ بنیادی طور پر تمام فریقین کو اس معاملے پر کسی بھی شدت اور بڑھاوے سے گریز کی ضرورت ہے۔علاوہ ازیںاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو تریز نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال خصوصاً سخت پابندیوں اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایک ترجمان سٹیفنDujarricنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم جموں اور کشمیر کی صورتحال اور کنٹرول لائن کے بھارت کے زیر انتظام علاقے میں نافذ پابندیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں